ہرجانہ کیس،عدالت نے عمران خان کے وکیل کو پیش ہونے کا حکم دیدیا

ہرجانہ کیس،عدالت نے عمران خان کے وکیل کو پیش ہونے کا حکم دیدیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفیٰ ڈار کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 5 ارب ہرجانے کے کیس میں ضلعی عدالت نے 27 جون چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق علی مصطفیٰ ڈار کی جانب سے عمران خان کو ہتک عزت کرنے پر پانچ ارب روپے ہرجانے کے عدالتی نوٹس جاری کیا گیا تھا جس پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کے میمو نے عدالت میں ڈاکٹر بابر اعوان کا وکالت نامہ جمع کروا دیا ہے جس پر ضلعی عدالت کے جج خرم علی خان نے 27 جون کی تاریخ دیتے ہوئے عمران خان کے وکیل کو پیش ہونے کا حکم جاری کردیا ۔

مزید : صفحہ اول