نیب کا پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ

نیب کا پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو تحویل میں لینے کا فیصلہ

کراچی(این این آئی)قومی احتساب (بیورو) نیب نے پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیربلوچ کوتحویل میں لینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ نیب ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کومنی لانڈرنگ کے مقدمات میں شامل تفتیش کیاجائیگا ، اس کے علاوہ چائنہ کٹنگ کیسز میں بھی عزیر بلوچ سے تفتیش کی جائے گی ، رینجرز کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد نیب عزیر بلوچ کی حوالگی کامطالبہ کرے گی ۔ عزیربلوچ پرمنی لانڈرنگ ، زمینوں پر قبضے ، چائنہ کٹنگ سمیت دیگر الزامات ہیں ۔

مزید : صفحہ اول