قومی اسمبلی نے 12کھرب 26ارب 76کروڑ پانچ لاکھ کے 75مطالبات زر کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی نے 12کھرب 26ارب 76کروڑ پانچ لاکھ کے 75مطالبات زر کی منظوری دیدی

 اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی نے 12 کھرب 26ارب 76کوڑ پانچ لاکھ کے 75 مطالبات زر کی منظوری دے دی ،منظور ہونے والے مطالبات زر وزارت دفاع ، مواصلات ، دفاعی پیداوار ، تعلیم ، ریلوے اطلاعات ونشریات ، آئی ٹی ، بین الصوبائی رابطہ کمیٹی ، مذہبی امور و دیگر سے متعلق ہیں ہفتہ کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ مالی سال دو ہزار سولہ سترہ کے مختلف وزارتوں کے مطالبات زر کی تحریک پیش کی جس پر سپیکر نے فرداً فرداً ہر تحریک پر رائے شماری کروائی جس پر ایوان زریں نے 147 میں سے 75 مطالبات زر بغیر کٹوتی کی تحریک سے منظور کرلی مطالبات زر میں وزیر دفاع، مواصلات ، دفاعی پیداوار تعلیم ریلوے اطلاعات ونشریات مذہبی امور وزارت قانون نیشنل ہیلتھ سروس پارلیمانی امور بندرگاہیں کشمیر افیئر وزارت خارجہ و دیگر شامل ہیں ۔

مزید : صفحہ اول