لاعلمی یا لا پرواہی: مشیر خارجہ کا ایدھی کی ’’ وفات‘‘ پر اظہار افسوس،غلطی کا احساس ہونے پر پیغام واپس لے لیا گیا

لاعلمی یا لا پرواہی: مشیر خارجہ کا ایدھی کی ’’ وفات‘‘ پر اظہار افسوس،غلطی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس کو پاکستانی وزارت خارجہ کی لاعلمی کہا جائے یالاپرواہی کہ وزارت خارجہ کی جانب سے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کر دیا گیا۔ بعدازاں اس پیغام کو واپس لیا گیا۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ایدھی صاحب کی وفات پر انتہائی افسوس ہوا ہے۔اس پیغام میں ایدھی صاحب کی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا تھا۔اس میں کہا گیا تھا کہ ہم مولانا ایدھی صاحب کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور اللہ سے ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔اب وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سب کچھ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا جس پر افسوس ہے۔اس طرح ایک بار پھر وزرت خارجہ نے اپنے بیانات سے دنیا کو ہنسنے کا موقع فراہم کیا۔دریں اثناء معروف سماجی کارکن اور ایدھی فانڈیشن کے چیئرمین عبدالستار ایدھی کی طبیعت کے حوالے سے متعدد افواہیں پھیلی ہوئی ہیں تاہم ان کے بیٹے فیصل ایدھی نے واضح کیا ہے کہ ان کے والد کی حالت اب بہتر ہے۔ہفتہ کو ایک نجی نیوز چینیل سے بات کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ عبدالستار ایدھی کو معمول کے ڈائیلاسز کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

مزید :

صفحہ اول -