گرفتار افراد کی ویڈیو تشہیر غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے،چودھری نثار

گرفتار افراد کی ویڈیو تشہیر غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے،چودھری نثار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہاہے کہ زیر تفتیش گرفتار افراد کی ویڈیو کی تشہیر غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے ،مقدمات کافیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے میڈیا ٹرائل کے ذریعے نہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہناتھا کہ اس قسم کی غیر ضروری تشہیر مقدمات کو مضبوط کرنے کی بجائے کمزور کرتی ہے ،سندھ حکومت کو تحقیقات کیلئے لکھ رہے ہیں ،سندھ حکومت تحقیق کر ے کہ واقعات کے پیچھے کس تفتیشی ادارے کا ہاتھ ہے ۔

مزید : صفحہ آخر