امریکہ میں تاریخ کا خوفناک ترین زلزلہ آنے والا ہے،ماہرین کی پیشنگوئی

امریکہ میں تاریخ کا خوفناک ترین زلزلہ آنے والا ہے،ماہرین کی پیشنگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) پانچ سال قبل جاپان میں ایک تباہ کن زلزلہ آیا تھا جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا، ہزاروں لوگ اس میں لقمہ اجل بن گئے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب امریکہ میں اس سے بھی شدید زلزلہ آنے والا ہے جس سے امریکی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گزشتہ 10دن سے زلزلے کے بڑے جھٹکے آ رہے ہیں اور ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ عنقریب امریکہ میں 50سالہ تاریخ کا شدید ترین زلزلہ آنے والا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کیسکیڈیا رائزنگ ایمرجنسی ٹیسٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں واقع سان اینڈریاس فالٹ لائن 8.3شدت کا زلزلہ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور یہ زلزلہ کسی بھی وقت آ سکتا ہے۔ ماہرین اس زلزلے کو 1906ء میں آنے والے زلزلے سے تشبیہ دے رہے ہیں جس نے سان فرانسسکو کو ملیامیٹ کر دیا تھا تاہم اس کی شدت 7.9تھی۔ ایجنسی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’فالٹ لائنز کے ٹکرانے سے آنے والے زلزلے انتہائی شدید ہو سکتے ہیں اور ان کی شدت 9تک جا سکتی ہے۔ ہم توقع کر رہے ہیں کہ کیلیفورنیا میں واقع فالٹ لائن 8.3شدت کے زلزلے کا باعث بن سکتی ہے۔‘‘رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھی کیلیفورنیا میں 3.6شدت کا ایک زلزلہ آیا ہے۔ اس تباہ کن زلزلے کی خبریں سن کر کیلیفورنیا کے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -