پاکستان میں بھی آف شور کمپنیوں کے قیام کیلئے قانون بنانے کی تیاریاں

پاکستان میں بھی آف شور کمپنیوں کے قیام کیلئے قانون بنانے کی تیاریاں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے پاکستان میں بھی آف شور کمپنیاں بنانے کے حوالے سے قانون بنانے کی تیاری شروع کردی جس سے اربوں کی سرمایہ کاری ہو گی اور نام بھی راز میں رہے گا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستانیوں کی آف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے متعلق حکومت نے منصوبہ بندی کر لی، پاکستان میں بھی آف شور کمپنیاں بنانے پر غور شروع کر دیا گیاہے ۔وزارت قانون،سیکیورٹی ایند ایکسچینج کمیشن، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی مشاورت سے ایسا قانون بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں جن سے پاکستان میں بھی آف شور کمپنیز قائم اور سرمایہ کار کا نام صغیہ راز میں رکھا جا سکے گا۔ملک میں آف شور کمپنیز بنانے سے پاکستانیوں کے بیرون ملک آف شور کمپنیز میں پڑے سرمائے کو واپس لایا جا سکے گا جبکہ حکومت کی پاناما لیکس سے بھی جان چھوٹ سکتی ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری کے ساتھ سی پیک کے اکنامک زون میں بھی آف شور کمپنیوں کو سرمایہ لگانے کا موقع فراہم کیا جا سکتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر