ہوپ اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کے درمیان ڈیڈ لاک ختم

ہوپ اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کے درمیان ڈیڈ لاک ختم

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف نے ہوپ اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کے درمیان ڈیڈ لاک جاری ختم کرا دیا،کل اہم پیش رفت ہونے کا امکان۔معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی سیکرٹری فرید اللہ خٹک ،سیکشن آفیسر ناصر عزیز خان ،اظہر ہاشمی کے ہوپ کے نمائندوں سے ہونے والے مذاکرات کی روشنی میں رپورٹ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کے پاس پہنچ گئی ہے جس کا وہ جائزہ لے کر کل پیر کو اہم فیصلہ کریں گے ،ہوپ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے جو پرائیویٹ حج سکیم کے خلاف ہو گا ہم اس کے خلاف ہیں پرائیویٹ حج سکیم سعودی تعلیمات کے مطابق ،وزارت مذہبی امور اور حکومت پاکستان کی زیر نگرانی کامیابی سے جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا ۔

ڈیڈ لاک

مزید : صفحہ آخر