آزاد کشمیر میں ترقی مسلم لیگ (ن) ہی لائے گی: پرویز رشید

آزاد کشمیر میں ترقی مسلم لیگ (ن) ہی لائے گی: پرویز رشید

باغ (اے این این )وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزادکشمیرکی پسماندگی کو دیکھتے ہوئے 50ارب روپے کی خطیر رقی دے گی تاکہ اس سے آزاد کشمیر کی تمام سڑکوں کی تعمیر ہو سکے میاں نواز شریف پاکستان کی طرح آزاد کشمیر میں بھی تعمیروترقی کا جال بچھانا چاہتے ہیں میاں نواز شریف نے فیصلہ کیا ہے آزاد کشمیر دوردراز علاقوں میں ہیلی کاپٹر کی ایمبولنس سروس شروع کی جائے گی اور تحصیل سطح پر جدید ہسپتال دئیے جائیں گے پڑھے لکھے نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے میاں نواز شریف کو اللہ تعالیٰ نے صحت عطاء کی ہے انہوں نے پاکستانی عوام کی خدمت ہر دور میں کی ہے رکاوٹیں ہردور میں ہونے کے باوجود تعمیروترقی کا پہیہ رک نہ سکا میاں نواز شریف نے46ارب ڈالر کی منظور چائینہ سے کروائی ہمارے ہمسائے ملک نہیں چاہتے کہ میاں نواز شریف کے منصوبے مکمل ہوں عمران خان اور قادری نے دھرنوں کی سیاست شروع کر رکھی ہے مگر ہم ترقی کی جانب گامزن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی باغ کوٹھیاں کے مقام پر حاجی اور نگزیب صدیق کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے موقع پر ایک بڑے جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ جلسے کی صدارت سابق وزیر برقیات و نامزد امید وار مسلم لیگ ن شرقی باغ سردار میر اکبر خان نے کی جبکہ جلسہ عام سے سردار طاہر اقبال ، راجہ عبدالحفیظ خان، سفینہ ارشاد ایڈووکیٹ ، علی رضا بخاری، حاجی افتخار مغل ، خرم بشیر ،سردار شفقت ، عثمان سدوزئی ، اظہر انور، محمد شہزاد ، طاہر حبیب ، حاجی ہوشیار، سردار آصف مغل اور دیگر نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر سابق امید وار اسمبلی و ایڈ منسٹریٹر سردار حاجی اورنگزیب صدیق نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر وفاقی وزراء کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان کیا ،ان کیساتھ سینکڑوں افراد جن میں حاجی عبدالرزاق خان ، ریاض احمد خان ، حاجی محمد الیاس خان ، عبدالرحیم خان ، حافظ طیب ، خرم فیاض خان ، ظہور خان ، سجاد خان ، احسن سجاد ، راحیل خان ،سہیل خان ، عبید خان ، قمر مرتضیٰ ، ذیشان نذیر ، فرمان نذیر ، محمد یونس خان ، محمد رشید خان ، صغیر یونس ، زائد یونس ، عبدالرحمن یونس ، غلام مصطفی ، راشد مصطفی ، محمد صادق خان ، جمال صادق عامر ریاض خان ، واجد عارف خان ،آصف خان ، نشادر خان ، اخلاق نشادر ، بلال اخلاق ، امجد خان ، رئیس خان ندیم خان ، قدیر خان ، مقبول خان ، مخمود خان ، لطیف خان ، شاہد عزیز ، تنویر خان ، لطیف خان ، محمود ستی ، مختیار ستی ، ایاز اکرم ، شاہ میر خان ، رحیم خان ، شفاعت خان ، عبدالقیوم خان ، ریاست شفاعت ، باست شفاعت ، ذرین خان ، رحیم خان ، خالد خان ، اعجاز خان ، عمار خان ، طاہر ستی ، ارشد ستی ، عبدالعزیزستی ، فیاض ستی ، سبیل ، دانش مقصود ، عبدالعزیز خان ، خورشید خان ، تنویر خان ، عبدالرحمن خان ، الطاف خان ، شاہد لطیف ، فرمان افتخار ، عمران خان ، سردار ضیاء و دیگر درجنوں کارکنان اپنے خاندانوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ۔ سردار حاجی اورنگزیب صدیق نے مسلم لیگ ن میں سینکڑوں کارکنان اور انکے خاندانوں کے ہمراہ شامل ہو کر مسلم لیگ ن وسطی باغ کی سب سے بڑی شمولیت کی مثال قائم کی ہے جس کے باعث وسطی باغ کی سیاست کا رخ تبدیل ہو گیا ۔ 2011کے الیکشن میں جب حاجی اورنگزیب صدیق سردار قمرالزمان خان کیساتھ شامل ہوئے تھے تب عوام نے انکے ساتھ ملکر قمرالزمان خان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا لیکن پانچ سالہ دورہ حکومت میں وزیر صحت عامہ سردار قمرالزمان خان وسطی باغ بلخصوص جنوبی باغ کے مسائل حل کرنے میں بری طرح نا کام رہے جس کے باعث جنوبی باغ کی عوام اور حاجی اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کے امید وار مشتاق منہاس کی حمایت کا اعلان کیا ۔ افطار ڈنر و جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اُمو ر کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ نواز شریف کے ویژن کو ہم آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں ہماری اپوزیشن جماعتیں یہ چاہتی ہیں کہ کام نہ ہوں لیکن ہم کام کر کے دکھائیں گے۔ آزاد کشمیر کے عوام اپنے ووٹ سے یہاں کے حالات تبدیل کر سکتے ہیں ۔ حاجی اورنگزیب صدیق جیسے لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہوں تو اس کا گراف اونچا ہی ہوگا۔ مسلم لیگ آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کرحکومت بنائے گی یہ انتخابات فوج کی زیر نگرانی ہونگے۔ اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان ڈاکٹر آصف کرمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آزاد کشمیر کے حکمرانوں سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے آزاد کشمیر میں ستر سالوں میں کیا ترقی کی۔ نو سر بازوں ، ٹھگوں نے آزاد کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ اقتدار کے پجاریوں کو اقتدار میں لایا جاتا رہا جو قومی فنڈز کو بے دریغ اپنی عیاشیوں کے لیے خرچ کر تے رہے۔ اب اُن کا دور ختم ہو چکا ہے ۔ مسلم لیگ آزاد کشمیر میں پہلی بار حکومت بنانے کو چلی ہے ۔ نواز شریف کے ویژن ، ترقی ، خوشحالی اور روشنیوں کا علمبردار بن کر آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی کرنا چاہتے ہیں۔ ہم انصاف ،میرٹ کی بنیاد پر کام اور ملازمتیں عوام کو دیں گے ۔

مزید : صفحہ آخر