پولیس رسپانس فورس کی گاڑیوں پر نمبر پلیٹس نہ لگائی جا سکیں
لاہور(وقائع نگار) پولیس رسپانس فورس کی گاڑیوں پر نمبر پلیٹس نہ لگائی جا سکیں ،پولیس اہلکاربغیر نمبر پلیٹس کی گاڑیوں کے ساتھ شہر بھر میں گشت کر رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل شہر میں پولیس کی پٹرولنگ کے نظام کو درست کرنے اور فوری جائے وقوعہ پر پہنچنے کے لیے پولیس رسپانس فورس (پیرو) کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور اس فورس کو پولیس کی جانب سے 247نئی گاڑیاں فراہم کی گئی تھیں ۔ذرائع کے مطابق ان گاڑیوں کی نمبر پلیٹس تاحال نہیں لگائی جا سکی ہیں ۔جبکہ پولیس اہلکار شہر بھر میں ان گاڑیوں کو بغیر نمبر پلیٹس کے ہی چلا رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک ہفتہ قبل ان گاڑیوں کو LEG کی سیریز الاٹ کی گئی تھی لیکن تاحال محکمہ پولیس کی جانب سے ان گاڑیوں پر نمبر پلیٹس نہیں لگائی گئی ہیں ۔