دومختلف علاقوں میں آتشزدگی لاکھوں کاسامان جل کر خاکستر

دومختلف علاقوں میں آتشزدگی لاکھوں کاسامان جل کر خاکستر

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )اچھرہ اور بھاٹی گیٹ کے علاقوں میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ، فائربریگیڈ کے عملہ نے کافی کوششوں کے بعد دونوں آتشزدگیوں پر قابو پالیاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ بتایا گیا ہے کہ اچھرہ کے علاقہ گلیکسی شاپنگ سینٹر مین فیروز پور روڈ پر واقع ایک سینٹری کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس سے دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا جبکہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں واقع ایک پلازہ میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا ۔ دونوں واقعات میں ریسکیو 1122کا عملہ شدید ٹریفک جام میں پھنسا رہا جس کی وجہ سے بروقت کارروائی نہ ہوسکی اور مالی نقصان بھی زیادہ ہوا تاہم کسی قسم کا کوئی جان نقصان نہیں ہوا ۔

مزید : علاقائی