گھرکی چھت گرنے سے میاں بیوی،3بچوں اورہمسائے سمیت زخمی

گھرکی چھت گرنے سے میاں بیوی،3بچوں اورہمسائے سمیت زخمی

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) شفیق آباد میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب چھت گرنے سے میاں بیوی، 3بچے اور ایک ہمسایہ شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کوفوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ شفیق آباد کے علاقہ مالی پورہ کا رہائشی محنت کش جان محمد جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چھت پر سورہا تھا کہ اچانک مکان کی چھت نیچے آگری جس کے نتیجہ میں جان محمد ، اسکی بیوی نادیہ ، 6سالہ گوگا ، 8سالہ اذان ،5سالہ عائشہ اور ایک محلہ دار اسلم شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں گوگا اور اذان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔محلہ داروں کے مطابق جان محمد کا مکان نہایت خستہ حالت ہے جسکی وجہ سے کمزور چھت پر زیادہ بوجھ ڈالنے کی وجہ سے چھت زمین بوس ہوئی ۔

مزید : علاقائی