صوبائی دارالحکومت ،لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی

صوبائی دارالحکومت ،لاکھوں کی ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ...

لاہور(ا پنے کرائم رپورٹرسے)شہر میں چور ی ڈ کیتی کی در جنو ں وارداتو ں میں شہری نقد ی طلا ئی زیو ار ،اور قیمتی اشیا سے محرو م ہو گئے ،جبکہ مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق نواب ٹاؤن میں اظفرحسن اور اسکے دوست ودڈاکوؤں نے 60ہزار لوٹ کر مزاحمت پر فائرنگ کر کے اظفر کو زخمی کردیا۔دیگر واردتوں میں گلشن اقبال کامران بلاک میں چار ڈاکوؤں نے ندیم اختر کے گھر سے 10لاکھ،باغبانپو رہ بھینی روڈ پر واقع جنید کے گھر سے تین ڈاکو تین لاکھ کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ فیکٹری ایریا غازی روڈ پر واقع اقبال کے دفتر سے دوڈاکو پانچ لاکھ،ستوکتلہ میں فخر الزامان کے دفتر سے چار ڈاکو دولاکھ اور ہربنس پو رہ میں شاہد کی دکان سے دوڈاکو 31ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ کاہنہ میں فدا سے تین لاکھ،شفیق آباد میں طارق سے ڈیڑھ لاکھ،فیکٹری ایریا میں ہارون سے سوا لاکھ،شادباغ میں شبیر سے 60ہزار،جوہرٹاؤن مین وسیم سے 50 ہزار، غازی آباد مین نزاکت سے 30ہزاراور شاہدرہ میں طاہر سے 20ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی ۔علاوہ ازیں ستوکتلہ میں عرفان کی گاڑی اور مصری شاہ میں خاور،نولکھا مین نعیم،شادباغ میں وقاص،قلعہ گجر سنگھ میں بلال،ملت پارک میں محمد علی ،فیکٹری ایریا میں ایاز،جنوبی چھاؤنی میں خالد،ٹاؤن شپ مین دین،وحدت کالونی میں ندیم ،گلشن اقبال میں رضوان،اقبال ٹاؤن میں راشد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی