قتل کے مجرم کو سزائے موت ‘ 2 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کاحکم

قتل کے مجرم کو سزائے موت ‘ 2 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصو صی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے رشتہ سے انکار پر لڑکی کو (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
سڑک پر فا ئر نگ کر کے قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں تھانہ شاہ شمس میں درج مقدمہ میں عزیز الرحمان نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ ملزم آصف محمود اس کی بھتیجی سے شادی کر نا چاہتا تھا اور اس کے بھائی سے رشتہ مانگاجس پر اسکے بھائی نے رشتہ دینے سے انکارکر دیا جسکی رنجش پر ملزم نے 26 اگست 2013 کو یونیورسٹی سے واپسی پر گرین کنال ویو کے قریب اسے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ فاضل عدالت نے ملزم کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور 2 لاکھ روپے معاوضہ کی ادائیگی کا حکم سنایا ہے جبکہ معاوضہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔
سزائے موت