ملتان کے مختلف علاقوں میں بھانوں کیخلاف کارروائی،3سیل

ملتان کے مختلف علاقوں میں بھانوں کیخلاف کارروائی،3سیل

ملتان(خبرنگار)بوسن ٹاؤن نے یونین کونسل53اور غوث الاعظم روڈ کے ارد گرد کے علاقوں میں بھانوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیز کرایا ہے16بھانہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرنے کیلئے استفاثہ تھانہ صدر کو بھجوا دیتے ہیں جبکہ3بھانے سیل کردئیے ہیں ریگولیشن برانچ کی طرف سے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

ٹی ایم او کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسل53خصوصاً غوث الاعظم روڈ کے ملحقہ علاقوں میں بھانوں کے خلاف کارروائی تیز کردی گئی ہے۔3بھانے سیل کردئیے گئے ہیں۔16کے خلاف تھانہ صدر کو استفاثہ بھجوا دیا گیا ہے جبکہ 20مزید بھانہ مالکان کے خلاف استفاثہ تیار کرکے تھانہ صدر کو بھجوانے کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔

بھانے

مزید : ملتان صفحہ آخر