آئندہ ضلعی بجٹ میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر کیلئے اضافی فنڈز مختص کئے جائینگے، نادر چٹھہ

آئندہ ضلعی بجٹ میں صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر کیلئے اضافی فنڈز مختص کئے ...

ملتان(سپیشل رپورٹر )ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسروایڈ منسٹر یٹر سٹی ڈسٹر کٹ گورنمنٹ ملتان نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژ ن کو عملی جا مہ پہنا نے کیلئے آ ئند ہ ضلعی بجٹ میں صحت ، تعلیم اور انفرا سٹرکچر کیلئے اضا فی فنڈ ز مختص کئے جا رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ گز شتہ ما لی سا ل میں ترقیا تی منصو بو ں(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کیلئے مختص تما م بجٹ خر چ کیا گیا اور ایک پا ئی بھی ضا ئع نہیں ہوئی ۔ارا کین اسمبلی اور بلد یاتی نمائند وں کی مشا ور ت سے نئی ترقیاتی سکمیں منظور کی جائیں گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ رو ز سر کٹ ہا ؤ س میں منعقد ہ ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔اجلاس کی صدا ر ت چےئر مین کمیٹی ایم این اے سید جا وید علی شا ہ نے کی جبکہ تما م ارا کین صو با ئی و قومی اسمبلی اجلاس میں شر یک تھے ۔ ڈی سی او نا در چٹھہ نے ارا کین اسمبلی کو بر یفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ ضلعی بجٹ میں ارا کین اسمبلی کے کو ٹے میں 99 ترقیا تی سکیمیں رکھی گئیں جن کیلئے 325 ملین رو پے مختص کئے گئے مذ کو ر ہ سکیمو ں پر 75 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے ۔ان سکیمو ں میں شا ہرا ؤ ں کی 71 لو کل گورنمنٹ 13 پی ایچ ای ڈ ی کی 15 سکمیں شامل ہیں۔اسی طر ح مختلف حلقہ انتخابات میں 149ترقیا تی منصو بے مکمل کئے جا رہے ہیں ۔جن پر 209 ملین روپے کی لا گت آ ئے گی ۔ ڈ ی سی او نے کہا کہ حکو مت پنجاب کی ہد ایات پر 109 سر کا ر ی سکو لوں کو اپ گر یڈ کر کے عما رتو ں کی خصو صی تعمیر و مرمت مکمل کر ائی جا رہی ہے ۔ جس کیلئے 259 ملین رو پے مختص کئے گئے ہیں۔ اس سکیموں میں سے 29 منصو بے مکمل کئے جا چکے ہیں ۔ نا در چٹھہ نے کہا کہ تعلیم کو تر جیح بنا تے ہوئے حکو مت پنجاب نے 169 سکو لو ں میں بنیا د ی سہولیا ت فرا ہم کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔جس کیلئے 131 ملین رو پے مختص کئے گئے ہیں ۔ان منصو بو ں میں فر نیچر ،کلا س رو مز،با تھ رو مز اور چا ر دیو ار ی بھی شامل ہے ۔مذ کو ر ہ منصو بو ں پر 66 فی صد مکمل ہو چکا ہے ۔اس موقع پر خطا ب کر تے ہوئے چےئر مین کمیٹی سید جا وید علی شا ہ نے کہا کہ قومی تعمیرنو کے تما م محکمے پور ی جانفشا نی کیلئے عو امی خد مت میں جت جائیں ۔ اجلا س میں محکمہ فنا نس اینڈ پلا ننگ کی جا نب سے تفصیلی بر یفنگ بھی دی گئی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر