ریلوے کا انقلابی اقدام ‘ رواں سال 45 سو ہارس پاور انجن منگوائے جائینگے

ریلوے کا انقلابی اقدام ‘ رواں سال 45 سو ہارس پاور انجن منگوائے جائینگے

ملتان (زاہد عنبر سے ) پاکستان ریلویز کی تاریخ کا رواں سال 2016ء کے آخر میں 45سو ہارس پاور کے انجن منگوائے جائیں گے، جس سے ٹریلنگ لوڈ 24سو سے بڑھ کر 34سو ہوجائے گا، تفصیل کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے جاوید انور بوبک کی کوششوں کے نتیجے میں رواں سال 2016ء کے آخر (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

پر ماہ دسمبر میں 4500ہارس پاور کے انجن منگوائے جارہے ہیں جو پاکستان ریلویز کی تاریخ میں ایک انقلاب ہوگا۔ اس سے قبل بڑے سے بڑا انجن بھی 300سو ہارس پاور کا رہا ہے۔ نئے 4500ہارس پاور کے انجن آنے سے ٹریلنگ لوڈ جو 2400سو ہے بڑھ کر 3400سو ہوجائے گا۔ مذکورہ فیصلے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے جاوید انور کے وژن کو انڈین ریلویز کے لیجنڈز سے 2مرتبہ ہونیوالی ملاقات میں بھرپور سراہا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر