27اضلاع میں جاری موبائل وٹرنری سروسز کا تحفہ جامعہ زکریا کو دینگے، نسیم صادق

27اضلاع میں جاری موبائل وٹرنری سروسز کا تحفہ جامعہ زکریا کو دینگے، نسیم صادق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سپیشل رپورٹر) سیکرٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیئری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نسیم صادق نے بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین اورڈین فیکلٹی آف وٹرنری سائنسز ڈاکٹر مسعود اختر سے ملاقات میں یہ یقین دہانی کروائی کہ وہ پنجاب کے 27 اضلاع میں جاری (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
موبائل ویٹرنری سروسز کیلئے ایک مکمل اور جدید ترین موبائل ویٹرنری ڈسپنری کا تحفہ زکریا یونیورسٹی کو دیں گے جس سے فیکلٹی کے فائنل ایئر کے طلباء و طالبات وا ساتذہ کرام ضلع ملتان کے 5کلومیٹر کے علاقے میں اپنی خدمات سرانجام دے سکیں گے۔ واضح رہے کہ نسیم صادق ملتان میں ڈی سی او رہے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے زکریا یونیورسٹی کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی لی اور وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین کو باور کرایا کہ وہ زکریا یونیورسٹی کی علمی فضیلت اور تحقیقی پیش رفت کیلئے جو کوششیں کررہے حکومت پنجاب اس میں مکمل تعاون کرے گی۔پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز نے اس موقع پر فیکلٹی میں جاری تعلیمی ، تحقیقی اور جانوروں کی فلاح سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔ آخر میں نسیم صادق نے فیکلٹی کے تجرباتی فارمز اور طلباء و طالبات کو دی گئی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ اور ڈاکٹر مسعود اختر کی فیکلٹی کیلئے کی گئی کوششوں کو سراہا۔