ملتان سمیت پنجاب کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ‘ سیکرٹری ضلعی ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈز کی سنیارٹی لسٹ جاری

ملتان سمیت پنجاب کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ‘ سیکرٹری ضلعی ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈز ...

ملتان ( وقائع نگار ) محکمہ صحت پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ‘ سیکرٹری ضلعی ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈز گریڈ 18 کی سینارٹی لسٹ جاری کردی ہے ۔ سینارٹی پر (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

اعتراضات ‘ غلطیوں ‘ کوائف میں تبدیلی بارے نشاندہی 15 یوم میں طلب کر لی گئی ہے تاکہ سینارٹی لسٹ کی تصحیح متعلقہ آفیسرز کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کا عمل شروع کیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ شعبہ فارمیسی سے تعلق رکھنے والے گریڈ 19 اور 20 کے افسروں کی اگلے گریڈ میں ترقی بارے رپورٹس بھی طلب کی گئی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر