ریلوے ہیڈکوارٹر کی نااہلی‘ ریٹائرڈ ملازمین کی گریجویٹی التواء کا شکار

ریلوے ہیڈکوارٹر کی نااہلی‘ ریٹائرڈ ملازمین کی گریجویٹی التواء کا شکار

ملتان (جنرل رپورٹر) ریلوے ہیڈ کوارٹر کی غفلت کے باعث ملتان ڈویژن میں ریٹائر ہونیوالے 1سو سے زائد ملازمین گریجوایٹی ایک بار پھر التواء کا شکار ہوگئی ہے۔ جس پر متاثرہ ملازمین سراپا احتجاج بن گئے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال 2016ء میں 6ماہ کے دوران ریلوے ملتان ڈویژن میں ایک سو (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

سے زائد ملازمین مدت ملازمین پوری ہونے پر ریٹائر ہوئے لیکن انہیں ابھی تک گریجوایٹی کے واجبات ادا نہیں کیے گئے جن کے حصول کیلئے ڈی ایس آفس آنیوالے ریٹائرڈ ملازمین پرسانل اور اکاؤنٹس برانچ میں دربدر ہونے کے بعد مایوس واپس گھر جانے پر مجبور ہیں جبکہ حکومت سے واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ ریٹائرڈ ملازمین کے کوائف اور واجبات کی ادائیگی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ مگر صورتحال یہ ہے کہ ہیڈ کوارٹر کی طرف سے مسلسل غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر