حضرت علیؓ کا یوم شہادت 21 رمضان المبارک کو منایا جائیگا

حضرت علیؓ کا یوم شہادت 21 رمضان المبارک کو منایا جائیگا

ملتان (سٹی رپورٹر) داماد رسول ﷺ خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کا یوم شہادت 21ما ہ رمضان المبارک کو منایا جائے گا ا س سلسلے میں(بقیہ نمبر22صفحہ7پر )

مختلف مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام جلوس ، سمینار اور مجالس منعقد کی جائیں گی اس سلسلے میں ملتان میں مرکزی جلوس امام بارگاہ جوادیہ سے بر آمد ہو گا جو چوک بازار ، حسین آگائی ، گھنٹہ گھر سے ہوتا ہوا امام بارگاہ لعل شاہ میں اختتام پذیر ہو گا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے ماتمی جلوس کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دےئے گئے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر