پنجاب ٹیچرز یونین کا ملتان کے سکولوں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کرنے کے فیصلہ کیخلاف مزاحمتی تحریک چلانے کا اعلان

پنجاب ٹیچرز یونین کا ملتان کے سکولوں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کرنے کے فیصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصوصی رپورٹر ) پنجا ب ٹیچرز یونین نے ملتان کے 12ہائی سکولوں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کرنے کے فیصلے کے خلاف (بقیہ نمبر24صفحہ7پر )
مزاحمتی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر رانا الطاف حسیننے کل بروز پیر 20جون کو اساتذہ رہنماؤں کا اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جا ئے گا اس سلسلے میں رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ پہلے پنجاب حکومت نے سکولوں کو پیف کے حوالے کرنے کی کوشش کی اور اب سکولوں کو دانش اتھارٹی کے حوالے کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جس کی پرزورمذمت کرتے ہیں اگر حکومت نے ایسا کو ئی اقدام کیا تو پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ کے حقوق اور تعلیمی اداروں کو بچانے کے لئے ایک بار پھر احتجاج کے لئے سڑکوں پر ہو گی۔