پولیس،آرمی،سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کا تھانہ صدر،قطب پور کے علاقوں میں سرچ آپریشن،13مشکوک افراد گرفتار،تفتیش شروع

پولیس،آرمی،سی ٹی ڈی اورحساس اداروں کا تھانہ صدر،قطب پور کے علاقوں میں سرچ ...

ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان محمد اظہر اکرم کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ صدر کے علاقے (بقیہ نمبر26صفحہ7پر )

گرے والا اور تھانہ قطب پور کے علاقے 22نمبر چونگی اور تھانہ کینٹ کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن6/7گھنٹوں تک جاری رہا ،دورانِ سرچ آپریشن تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے جانے والوں کو مکمل طور پر باریکی سے چیک کیا گیا،داخلی و خارجی راستوں پر لیڈیز پولیس کو بھی چیکنگ کے لئے تعینات کیا گیا، اس دوران دو خواتین چرس فروخت کرتے ہوئے پکڑی گئیں علاقے میں موجود 350گھروں کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی ، جس کے دوران 13کس مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی علاقے میں موجود کمرشل مارکیٹس کو بھی چیک کیا گیا ، کرایہ پر رہنے والوں کے کوائف چیک کئے گئے ، اہل علاقہ کو سٹی پولیس آفیسر کی ہدایت کے مطابق عصر حاضر میں دہشتگری و دیگر معاملات سے متعلق بریفنگ دی گئی ، اور سختی سے پتنگ بازی ، آتش بازی اور ہوائی فائرنگ سے بازی رہنے اور اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر