ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں مسلسل تاخیر کا شکار، مسافروں کو پریشانی کا سامنا

ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں مسلسل تاخیر کا شکار، مسافروں کو پریشانی کا سامنا

ملتان (جنرل رپورٹر) مختلف اسٹیشنوں سے ملتان آنیوالی مسافر ٹرینیں گزشتہ روز بھی تاخیر کا شکار رہیں، تفصیل کے مطابق راولپنڈی (بقیہ نمبر19صفحہ7پر )

سے ملتان آنیوالی مہر ایکسپریس 1گھنٹہ 45منٹ، کراچی سے لاہور جانیوالی کراچی ایکسپریس 1گھنٹہ 15منٹ، کراچی سے لاہور جانیوالی نائٹ کوچ 1گھنٹہ، کوئٹہ سے راولپنڈی جانیوالی جعفر ایکسپریس 50منٹ، کراچی سے پشاور جانیوالی خیبر میل ایکسپریس 45منٹ، کراچی سے راولپنڈی جانیوالی پاکستان ایکسپریس 30منٹ، کراچی سے ملتان آنیوالی زکریا ایکسپریس 30منٹ اور کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس 30منٹ کی تاخیر سے ملتان اسٹیشن پہنچیں جس کے باعث مسافروں کو دشواری کا سامنا رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر