کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں،8ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں،8ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے8ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی ہیں۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں گلستان جوہر،ناظم آباد،ڈیفنس ،منگھوپیر،شاہ فیصل کالونی اور قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے8ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے3سب مشین گنزسمیت مختلف اقسام کا اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتاریاں اور اسلحہ برآمدگی پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی۔ ملزمان کو مزیدتفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول