وزرات مذہبی امور اور ہوپ کے درمیان تمام امور پراتفاق رائے

وزرات مذہبی امور اور ہوپ کے درمیان تمام امور پراتفاق رائے

پشاور(پاکستان نیوز)وزرات مذہبی امور اور ہوپ کے درمیان تمام امور پراتفاق رائے ہوگیا 742 کمپنیوں کو حج 2016 کیلئے کوٹہ جاری کردیاگیا ہے ہوپ نے موجودہ سیکرٹری کی قیادت میں مکمل اعتماد کا اظہار کردیاہے حج 2016 کیلئے سرکاری اورپرائیویٹ سکیم کے تحت 50 ٗ 50 فیصد کے تناسب سے عازمین فریضہ حج کرادا کریں گے بتایاگیا ہے موجودہ تمام 742کمپنیوں کو 71 ہزار 6 سو 84 حجاج کا کوٹہ جاری کردیاگیا ہے وزارت مذہبی امور کی جانب سے گروپ آپریٹر کو جلد ازجلد کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے بعد اپنے آفر لیٹرمتعلقہ حاجی کیمپوں سے وصول کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں اس کے ساتھ ہی وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب کو بھی پرائیویٹ حج کمپنیوں کے کوٹہ اور رجسٹریشن کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کردےئے گئے ہیں واضح رہے کہ حج گروپ آرگنائزر ایسوسی آف پاکستان اور وزارت مذہبی امور کے درمیان کئی دنوں سے جاری ڈیڈ لاک بھی ختم ہوگیا ہے چےئرمین محمد ندیم شریف اورہوپ کوآرڈینٹر ثناء اللہ خان کی سربراہی میں مذاکرتی کمیٹی کے دیگر ارکان جن میں امتیاز بھٹی ٗ جاوید اختر ٗ وحید اقبال بٹ اور جمال تراکئی شامل تھے نے وزارت میں جوائنٹ سیکرٹری حج محمد فاروق ٗ ڈپٹی سیکرٹری فرید اسلام خٹک اور سیکشن آفیسر ناصر عزیز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد اعلامیہ جاری کردیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول