شانگلہ کے تحصیل چکیسراورملحقہ علاقوں کو10دن بعد بجلی کی سپلائی بحال

شانگلہ کے تحصیل چکیسراورملحقہ علاقوں کو10دن بعد بجلی کی سپلائی بحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) شانگلہ کے تحصیل چکیسراورملحقہ علاقوں کو10دن بعد بجلی کی سپلائی بحال۔ریسکیو اور پیسکوکے مشترکہ اپریشن ہنگامی بنیادوں پر بجلی بحا ل ہوئی۔ تھاکوٹ کے مقام پر گیار ہ ہزارکے وی ٹرانسمیشن لائن کو شرپسندوں نے فائرنگ کر کے کاٹ دیا گیا۔ ہر رمضان المبارک میں تھاکوٹ کے مقام پر بجلی لائن کو کاٹ کر دریا سندھ میں پھینک دیتاہے ۔چکیسر کے عوام نے الگ گریڈ سٹیشن نصب کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ دس دن گزرنے کے باوجود بھی چکیسر کا مین بجلی لائن کاٹنے والے شدت پسندوں کے خلاف کاروائی نہ ہوسکی،چکیسر کو بجلی لائن ہزارہ ڈویژن سے ائی ہے جس کو ہر رمضان میں تھاکوٹ کے مقام پر شدت پسند با آثر شخصیات بجلی بند کرکے ،گیارہ ہزار ٹرانسمیشن لائن کو کاٹ کر دریائے سندھ میں پھینک دیتے ہیں،جو ہمارے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہے چکیسر کے عوام کا رد عمل ،تحصیل چکیسر اور ملحقہ علاقوں کیلئے علیحدہ گریڈ سٹیشن بنایا جائے۔۔بجلی لائن مقدمہ درج کرنے کیلئے چکیسر کے عوام کا بجلی لائن کو کاٹنے والے شدت پسندوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔