پاک افغان کشیدگی دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ،عمائدین

پاک افغان کشیدگی دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ،عمائدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی ( بیورورپورٹ) طورخم بارڈر کراس کرنے والے افراد سہمے ہوئے تھے، خاصہ دار اور ایف سی نے بارڈر کی کڑی نگرانی کی ، سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔ طورخم بارڈر کھولنے پر افغانستان اور پاکستان کے قبائلی عوام نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاک افغان طورخم کشیدگی دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مفاد میں نہیں اس لئے دونوں ممالک کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور ایک دوسرے کا نقصان نہ کریں بلکہ برداشت اور رواداری سے کام لیکر افہام و تفہیم سے مسائل حل کریں بارڈر پر عام لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ چھ دنوں میں عام لوگوں نے بہت تکلیف برداشت کی ہے اور خصوصاً مریضوں کو بہت سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا طورخم بارڈر کراس کرنے والے افراد سہمے ہوئے اور خوفزادہ دکھائی دئے اور پہلے روز عام پیدل لوگوں کی آمدورفت کم تھی تاہم ٹرانسپورٹ زیادہ تھی ۔