ڈیرہ ،سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد ،ملزمان گرفتار

ڈیرہ ،سرچ آپریشن کے دوران اسلحہ برآمد ،ملزمان گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ پاکستان )ڈی پی او یاسرآفریدی کی خصوصی ہدایت پر گومل یونیورسٹی پولیس کا علاقہ پہوڑ میں سرچ آپریشن ،چار رائفلز ،دو بندوق سمیت ناجائز اسلحہ برآمد کرکے سات ملزمان گرفتار کرلئے، چار مشکوک افراد گرفتار ،متعلقہ تھانے میں مکان کے کرایہ دار کے کوائف درج نہ ہونے پر ایک کرایہ دار کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی پولیس نے ایس ایچ او سلیم اللہ کی قیادت میں ڈی پی او لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی کی خصوصی ہدایت پر علاقہ پہوڑ میں سرچ آپریشن کیا ۔آپریشن کے دوران پولیس نے چار رائفلز ،دو بندوق ، ایک پستول اور 75کارتوس برآمد کرکے مرزا ، غلام فرید ، محمد امین ،رمضان ،عصمت اللہ ، عنایت اللہ اور الہی بخش کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اسطرح چار مشتبہ افراد کوبھی گرفتار کرلیا ۔پولیس نے کرایہ داروں کے کوائف کی چیکنگ کے دوران متعلقہ تھانے میں کرایہ داروں کے کوائف درج نہ ہونے پر ایک کرایہ دار غلام مصطفی کے خلاف 10کے پی کے کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر