ملزمان دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے،ہینڈ گرنیڈ اور دھماکا خیز مواد برآمد

ملزمان دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے،ہینڈ گرنیڈ اور دھماکا خیز مواد برآمد

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے پاک افغان بارڈر پر بننے والے طورخم گیٹ کو میجر علی جواد چنگیزی شہید کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ افغان فورسز کی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے میجر علی جواد چنگیزی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گیٹ شہید کے نام کیا جائے گا جس کا با ضابطہ اعلان بہت جلد ہو گا ۔واضح رہے کہ اتوار کے روز افغان فورسز نے پاکستانی علاقے میں بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیاجس کے باعث میجر اور لیفٹیننٹ سمیت 18اہلکار زخمی ہوئے ،بعد ازاں میجر علی جواد چنگیزی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر