سعید غنی اور نجمی عالم کی یوسف تالپور سے تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر سعید غنی، سید نجمی عالم اور ذوالفقار قائم خانی نے رکن قومی اسمبلی یوسف تالپور کی اہلیہ کی وفات پر ان سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیت کی اور دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔