ون وہیلنگ سے ہلاکتیں ،آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

ون وہیلنگ سے ہلاکتیں ،آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیئے کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے اخبارات میں موٹر سائیکل پر ون وہیلنگ سے مبینہ ہلاکتوں کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد سے اس ضمن میں کیے جانے والے انسدادی اقدامات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے تمام ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ موٹر سائیکلوں پر ون وہیلنگ اور خطرناک وجان لیوا مظاہروں کی روک تھام کے لیئے انتہائی سخت اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ ایسے مظاہروں کا انعقاد کرانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایات دیں کہ موٹرسائیکلوں میں غیر معیاری سائلنسر کی تنصیب کے انسداد کے لیے خصوصی ٹریفک مہم کا آغاز کیا جائے اور صوبائی سطح پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے کہا کہ محکمانہ فرائض میں کوئی غفلت لاپروائی یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات سے تجاوز کے مرتکب ٹھہرائے جانیوالے افسران اور جوانوں کے خلاف نا صرف محکمانہ بلکہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر