فیس بک پر لائیو سٹریم کرتے آدمی کو اچانک موت آگئی

فیس بک پر لائیو سٹریم کرتے آدمی کو اچانک موت آگئی
 فیس بک پر لائیو سٹریم کرتے آدمی کو اچانک موت آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی شہر شکاگو میں ایک نوجوان فیس بک پر لائیو سٹریمنگ کر رہا تھا کہ موت نے اسے آن لیا، اور یہ منظر نہ صرف فیس بک صارفین نے لائیودیکھا بلکہ اب یہ خوفناک ویڈیو دنیا بھر میں کروڑوں انٹرنیٹ صارفین بھی دیکھ رہے ہیں۔ اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ انٹونیو آرٹیز مغربی شکاگو میں اپنے موبائل فون کیمرے کے ذریعے اپنی ویڈیو فیس بک پر لائیو نشر کر رہا تھا۔ اسی دوران گولیاں چلنے کی آواز آتی ہے اور انٹونیو زمین پر گر جاتا ہے۔ اس کا کیمرہ بھی زمین پر گر جاتا ہے لیکن اس کا مائیک آن رہتا ہے اور انٹونیو کی دردناک چیخوں کے علاوہ اس کے ارد گرد موجود لوگوں کی خوفناک چیخیں بھی سنائی دیتی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انٹونیو ایک مقامی گینگ کا رکن تھا اور جب اس پر حملہ کیا گیا تو وہ کچھ ساتھیوں کے ساتھ ایک خالی پلاٹ میں کھڑا اپنی ویڈیو فیس بک پر بھیج رہا تھا ۔ اس پر حملہ کرنے والوں کا سراغ لگانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔