تہران،24سالہ باڈی بلڈر،مسلز دیکھ کر ہر کوئی حیران

تہران،24سالہ باڈی بلڈر،مسلز دیکھ کر ہر کوئی حیران
 تہران،24سالہ باڈی بلڈر،مسلز دیکھ کر ہر کوئی حیران

  

تہران(نیوزڈیسک) آپ نے بہت سے باڈی بلڈرز دیکھے ہوں گے لیکن شاید آپ کو ایران سے تعلق رکھنے والے 24سالہ سجاد غریبی کو نہیں جانتے ہوں گے۔175کلوگرام کایہ انسان دیو سے کم نہیں لگتا اور پہلی ہی نظرمیں دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ کوئی چٹان کھڑی ہوئی ہے۔اس کی تصاویر جب سامنے آئیں تو انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا اور ہر کوئی اسے دیکھ کر دنگ رہ جاتا ہے اور بڑے بڑے باڈی بلڈرز اسے دیکھ کر شرم سے پانی پانی ہورہے ہیں۔کچھ لوگ اسے ’فارس کا ہرکولیس‘ اور کچھ اسے ’ایرانی ہلک‘کے نام سے پکارتے ہیں۔اس کے سامنے بڑی بڑی چیزیں بھی چھوٹی چھوٹی لگتی ہیں اور اس کے مسلز دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے۔اس کے قریبی لوگوں کاکہنا ہے کہ اس کا جسم کسی چٹان سے کم نہیں لیکن دل کا وہ بہت ہی نرم ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر