میٹرک سالانہ نتائج دکھانے کیلئے آئی جے ٹی کا خصوصی اہتمام

میٹرک سالانہ نتائج دکھانے کیلئے آئی جے ٹی کا خصوصی اہتمام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈ بورڈکے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کااعلان اسلامی جمعیت طلباء نے تیس مقامات کیلئے مفت گزٹ دیکھانے کااہتمام کیاتھا بٹ خیلہ سنٹرکے دورے کے موقع پربٹ خیلہ کے نائب ناظم علیم اللہ خان نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلباء واحدطلباء تنظیم ہے جوتعلیمی اداروں میں طلباء کے راہنمائی کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلارہی ہے اوردین اسلام کی سربلندی کیلئے بھی پرامن جدوجہدکررہی ہے اس موقع پرانہوں نے اسلامی جمعیت طلباء مالاکنڈ مقام کے زمداران کوطلباء کیلئے مفت گزٹ دیکھانے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔