شبقدر غیر معیاری اور ناقص اشیاء خوردونوش کی فروخت جاری

شبقدر غیر معیاری اور ناقص اشیاء خوردونوش کی فروخت جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر( نمائندہ خصوصی) شبقدر غیر معیاری اور ناقص اشیاء خوردونوش کی فروخت جاری۔دودھ فروش کیمیکلز اور غیر معیاری پاوڈر ز سے تیار دودھ اور دہی فروخت کرتے ہیں ۔مختلف بیماریاں جن میں گردوں کا فیل ہونا ۔کینسر۔دل کے امراض ۔اور کالا یرقان مکروہ دھندے کے باعث پھیلتے ہیں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے عوام کا مطالبہ شبقدر بازار میں خطرناک کیمیکلز اور مختلف اقسام کے پاوڈرز سے تیار شدہ دودھ اور دہی صوبہ پنجاب اور کے پی کے کے مختلف علاقوں سے پلاسٹک کے کینوں میں یہاں پر لاکر فروخت کیے جاتے ہیں جس کے باعث لوگوں میں مختلف خطرناک بیماریاں پھیلنے لگے ہیں معدے کی السراور پیٹ کے امراض عام ہونے لگے اس کے علاوہ گردوں کی بیماریوں اور کالا یرقان کے بیمار وں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے جس سے یہاں کے عوام میں پریشانی اور تشویش پیدا ہو گئی ہے انہوں نے صوبائی وزیر صحت کمشنر پشاور اور مقامی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کے جن علاقوں سے پلاسٹک کے کینوں میں دودھ لایا جاتا ہے ان پر پابندی لائی جائے انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے کین میں خطرناک کیمیکلز سے تیار شدہ دودھ کے مکروہ دھندے کی وجہ سے انسانی زندگی خطرے میں پڑگئی ہے عوام نے مطالبہ کیا کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کروائی عمل میں لائی جائے