پولیس کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، جرائم میں ملوث11افراد گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ُپولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک کار لفٹر سمیت 11ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقوں مومن آباد ، اتحاد ٹاﺅن ، جیکسن اور چاکیواڑہ میں کارروائیاں کی جس دوران 11ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ان ملزمان میںایک کار لفٹر بھی ہے جو پولیس کو مطلوب تھا جبکہ دیگر 10ملزمان بھی پولیس کو بھتہ خوری ، اغواءبرائے تاوان اور سٹریٹ کرائم جیسے مقدمات میں ملوث تھے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گر فتارملزم معین میمن کارلفٹرہےجس کے خلاف مختلف تھانوں میں 17مقدمات درج ہیں جبکہ جیکسن میں کارروائی کےدوران منشیات فروش کو حراست میں لیا گیا ہے جس سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں ۔