حیدرآبادکے قریب ٹریلرکی ایمبولینس کوٹکر,5افراد جاں بحق ، 2زخمی

حیدرآبادکے قریب ٹریلرکی ایمبولینس کوٹکر,5افراد جاں بحق ، 2زخمی
حیدرآبادکے قریب ٹریلرکی ایمبولینس کوٹکر,5افراد جاں بحق ، 2زخمی

  

حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) حید رآباد کے علاقے مانجھنڈ کے قریب ٹریلر اور ایمبولینس میں تصاد م ہوا جس کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مانجھنڈ کے قریب تیز رفتار ٹریلر مخالف سمت سے آنے والی ایمبولینس سے جا ٹکرایا ۔ حادثے میں ایمبولینس میں سوار خاتون اور بچوں سمیت 5افراد دم توڑ گئے جبکہ 2زخمی ہیں جنہیں جامشوروہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ ایمبولینس میں موجود 2افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر چار افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد حادثے میں لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے جبکہ دو زخمی ہیں جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔۔

مزید : حیدرآباد /اہم خبریں