پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی صدیق خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی صدیق خان حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔ صدیق خان پی ٹی آئی کے ایم این اے غلام سرور خان کے بھائی ہیں اور وہ تحصیل ٹیکسلا کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے انتقال پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت ملک بھر کی سیاسی قیادت نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کی شام ساڑھے پانچ بجے پنڈی نوشہری میں ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ صدیق خان پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی( vii) سے 2013 کے الیکشن میں منتخب ہوئے تھے۔