غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 18 پاکستانی گرفتار

غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 18 پاکستانی گرفتار
غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 18 پاکستانی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چاغی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق یورپ جانے کے خواہشمند 18 پاکستانی انسانی سمگلروں کے ہمراہ غیر قانونی طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے تاہم بارڈر کراس کرتے ہوئے سکیورٹی حکام نے انہیں گرفتار کرلیا اور ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا ۔ ایف آئی اے نے تمام افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
علاوہ ازیں گزشتہ 2 روز سے پاک ایران تجارتی گیٹ بند ہونے کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئی ہیں ۔ کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے سرحدی علاقوں میں اشیا خورونوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں مزدور بھی بے روزگار ہوگئے ہیں۔