حیدر آباد پولیس کا ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن، 400سے زائد نوجوان گرفتار

حیدر آباد پولیس کا ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن، 400سے زائد نوجوان گرفتار
حیدر آباد پولیس کا ون ویلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن، 400سے زائد نوجوان گرفتار

  

حیدر آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) حیدر آبا د پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میںون ویلنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے 400سے زائدافراد کو گرفتا ر کر لیا ۔

92نیو زکے مطابق حیدر آباد پولیس نے ون ویلنگ کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے 400سے زائد نوجوانوں کو گرفتا ر کر لیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکوں کی عمریں 12سے 15سال کے درمیان ہیں جو مختلف شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ون ویلنگ جیسے خطرناک سٹنٹ کر رہے تھے تاہم ان میں سے کم عمر لڑکوں کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کیخلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں ۔

مزید : حیدرآباد