ہتھیاروں تک بآسانی رسائی بالکل غیراصولی ہے: اوباما

ہتھیاروں تک بآسانی رسائی بالکل غیراصولی ہے: اوباما
ہتھیاروں تک بآسانی رسائی بالکل غیراصولی ہے: اوباما

  

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے ایک مرتبہ پھر بندوق کے ذریعے ہونے والے تشدد کے خاتمے پر زوردیا ہے اور ہتھیاروں تک آسان رسائی کو بالکل ''غیر اصولی'' قراردیا ہے۔صدر اوباما نے اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا ہے کہ ''بچوں کے غم زدہ والدین سے ملاقات کے بعد حقیقت یہ ہے کہ ہم نے بطور امریکا آ ئیندہ دل کو توڑنے والے ایسی احمقانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا ہے''۔۔انھوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے بعد ملک میں پیدا شدہ دہشت گردی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں مگر اس کے باوجود حملہ آوروں کو آتشیں رائفلیں دستیاب ہیں۔انھوں نے کہا کہ تمام والدین کی طرح مجھے بھی اپنی بیٹیوں کے تحفظ کے حوالے سے ہر وقت دھچکا لگا رہتا ہے۔خاص طور پر ان جگہوں پرجہاں ہمارے بیٹے اور بیٹیاں روزانہ جاتے ہیں اور ان کے سکولوں ،عبادت کی جگہوں،فلم تھیٹروں اور نائٹ کلبوں میں اس تشدد کو روکا بھی جاسکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی