سلمان خان اور لولیا وینتر نے فلم ”سلطان “ کے پروموشن سانگ میں اپنی آوازوں کا جادو جگا دیا ، مداح خوش
بمبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے فلم ”سلطان “ کے پروموشن سانگ کے نئے ورژن میں اپنی آواز کا جاد و جگا کر مداحوں کے دل جیت لیے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم ”سلطان“ کے پروموشن کے لیے آئٹم سانگ کو اپنی اور گرل فرینڈ لولیا وینتر کی آوز میں گا کر سب کو حیران کر دیا تاہم ان کے مداحوں نے اس گانے کو بے حد پسند کیا ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سلمان خان فلم ”سلطان“ کی کامیابی کے لیے کافی پر امید ہیں اور فلم کی تشہیر کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم کے پروموشن سونگ میں اپنے ساتھ اپنی دوست سے بھی گلوکاری کرائی ہے۔
سلمان خان کی فلم کا گیت ”بے بی کو بیس پسند ہے“ریلیز کیا گیا تو گیت راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا لیکن سلو میاں نے اس گیت کے نئے ورژن کو اپنے مداحوں کے لیے پیش کردیا ہے جس میں دبنگ خان اوران کی گرل فرینڈلولیا وینتر نے آواز کا جادو جگایا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے اور فلم ڈائریکٹرعلی عباس ظفر نے گانے کے نئے ورژن کو مداحوں کے لیے تحفہ قراردیا ہے۔
روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔