لگتا ہے وزارت داخلہ کو ایان علی سے پیار ہو گیا‘ بالجبر نہیں کرنا چاہئے: حافظ حمد اللہ

لگتا ہے وزارت داخلہ کو ایان علی سے پیار ہو گیا‘ بالجبر نہیں کرنا چاہئے: حافظ ...
لگتا ہے وزارت داخلہ کو ایان علی سے پیار ہو گیا‘ بالجبر نہیں کرنا چاہئے: حافظ حمد اللہ

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے وزارت داخلہ کو ایان علی سے پیار ہو گیا۔ اسی لئے عدالتی حکم پر بھی باہر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ دونوں کے درمیان اندر کی کیا بات ہے‘ وزارت داخلہ ہی بتا سکتی ہے۔ وزارت داخلہ کو پیاربالجبر نہیں کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ گزشتہ دنوں خود اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے جب ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوںنے سماجی کارکن ماروی سرمد کے ساتھ جھگڑا کیا تھا ۔

مزید : اسلام آباد