افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کی سربراہی میں افغان وفد (کل) پاکستان آئیگا

افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کی سربراہی میں افغان وفد (کل) ...
 افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کی سربراہی میں افغان وفد (کل) پاکستان آئیگا

  

اسلام آباد (این این آئی)افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کی سربراہی میں افغان وفد (کل)20جون کو پاکستان آئیگا۔افغان وفد پاکستانی حکام کیساتھ ملاقات کے دوران طورخم بارڈر کراسنگ سے متعلق معاملات سمیت بارڈر مینجمنٹ کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کرینگے۔ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خاجہ سرتاج عزیز نے افغان نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر اور وزیر خارجہ کو پاکستان کا دورہ کرنےکی دعوت دی تھی جس کے جواب میں افغانستان کے نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کی سربراہی میں افغان وفد (کل) سوموار اسلام آباد پہنچے گا۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان افغان وفد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتا ہے اور دونوں فریقوں کے مابین بامعنی بات چیت کے ذریعے دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

مزید : اسلام آباد