فیصل آباد میں بچوں نے نہر سے دستی بم ڈھونڈ لیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا

فیصل آباد میں بچوں نے نہر سے دستی بم ڈھونڈ لیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ ...
فیصل آباد میں بچوں نے نہر سے دستی بم ڈھونڈ لیا ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) تھانہ نشاط آباد کے حدو د میں ایک نہر سے دستی بم برآمد ہوا ہے جسے ناکارہ بنادیا گیا ۔

92نیوز کے مطابق بھل صفائی مہم کے دوران نہر سے دستی بم ملا جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا ۔ شہر میں بھل صفائی مہم جاری ہے جس کے باعث نہر خشک تھی اور بچے نہر میں دستی بم کو کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے تاہم واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچوں سے دستی بم قبضے میں لیکر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے اسے ناکارہ بنادیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد نہر کے دیگر حصوں کی تلاشی شروع کردی گئی ہے ۔

مزید :

فیصل آباد -