جونئیر تائیکوانڈو چیمپیئن شپ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تائیکو انڈوفیڈریشن کے زیر اہتمام جونئیر تائیکوانڈو چیمپین شپ رواں سال ستمبر میں اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان تائیکو انڈو فیڈریشن کے ویمن ونگ کی صدر صباءشمیم جدوں کے مطابق چیمپیئن شپ میں 40سے 50کلب اور سکولوں کے بچوں کو مدعو کیا جائے گا، جس میں انڈر 17اور انڈر 15مقابلے کھیلے جائیں گے۔