سرگودھا میں باپ کے بعد بیٹا بھی 21 بچوں کا باپ بن گیا

سرگودھا میں باپ کے بعد بیٹا بھی 21 بچوں کا باپ بن گیا
سرگودھا میں باپ کے بعد بیٹا بھی 21 بچوں کا باپ بن گیا

  

سرگودھا (ویب ڈیسک) سرگودھا کا رہائشی 85 سالہ داد خان 21 بچوں کا باپ ہے اور داد خان کے بڑے بیٹے نادر خان کے بھی 21 بچے ہیں۔

سرگودھا کے علاقے جھال چکیاں میں 30 سال قبل افغانستان سے ہجرت کر کے آنے والا داد خان رہائش پذیر ہے ۔ چھوٹے سے مکان میں رہائش پذیر داد خان 21 بچوں کا باپ ہے جبکہ اس کا سب سے بڑا بیٹا نادر خان بھی 21 بچوں کا باپ بن چکا ہے۔ دادخان کا کہنا ہے کہ اس کی عمر 85 سال ہے اوراس کی خواہش ہے کہ وہ ایک اور شادی کرے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس