”ابو جی آپ میری زندگی کے پہلے رہنما اور ہیرو ہیں“:شہباز شریف کا فادرز ڈ ے پر خصوصی پیغام

”ابو جی آپ میری زندگی کے پہلے رہنما اور ہیرو ہیں“:شہباز شریف کا فادرز ڈ ے پر ...
”ابو جی آپ میری زندگی کے پہلے رہنما اور ہیرو ہیں“:شہباز شریف کا فادرز ڈ ے پر خصوصی پیغام

  

لاہور(مانیڑنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے فادرز ڈے کے حوالے سے جذبات سے لبریز پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے والدین اللہ تعالی کی طرف سے ہمارے لیے بڑی نعمت ہیں،اگر والدین حیات ہیں تو دل سے ان کی قدر کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے فادرز ڈے پر اپنے خصوصی پیغام میں اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابو جی میں زندگی کے ہر لمحے میں آپکو یاد کرتاہوں،آپ میری زندگی کے پہلے رہنما اور ہیرو ہیں۔آپ نے قدم قدم پر میری حوصلہ افزائی کی۔ اللہ آپکو جوار رحمت میں جگہ نصیب کرے، آمین۔وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی ہمارے والدین کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔

مزید : قومی /اہم خبریں