نائیجیریا میں بڑھتی پیداواری لاگت تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اہم سبب قرار

نائیجیریا میں بڑھتی پیداواری لاگت تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اہم سبب قرار
نائیجیریا میں بڑھتی پیداواری لاگت تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اہم سبب قرار

  

دبئی (ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کی وجہ کا پتا چلا لیا گیا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نائیجیریا میں تیل کی بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اہم سبب ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق برطانیہ 44 اعشاریہ 33 ڈالر کے ساتھ پہلے جبکہ برازیل 34اعشاریہ 99 ڈالر فی بیرل پیداواری لاگت کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے تاہم اب نائیجیریا مہنگا ترین خام تیل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے جہاں تیل کی پیداواری لاگت 28 اعشاریہ 99 ڈالر فی بیرل پر پہنچ چکی ہے۔

اخبار میں کہا گیا ہے کہ نائیجیریا میں تیل کی پیداواری لاگت امریکا سے بھی زیادہ ہے جو تیل کی پیداوار میں مہنگی ترین ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔ نائیجیریا میں تیل کی پیداواری کمپنیاں ایک بیرل تیل کی پیداوار پر چار اعشاریہ11 ڈالر ٹیکس دیتی ہیں۔

مزید : بزنس